میونخ ایئرپورٹ کو مشکوک ڈرونز کی پروازوں کی وجہ سے طیاروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا، وہاں سے پروازوں کا سلسلہ مرحلہ وار بحال کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مشکوک ڈرونز کی وجہ سے جرمنی کے شہر میونخ میں ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 بار بند کرنے کے بعد بحال کیا گیا۔
جرمن حکام نے بتایا کہ اس صورتحال میں دجنوں پروازوں کو معطل کرنا پڑا جس سے 6 ہزار 500 مسافر متاثر ہوئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ مشکوک ڈرونز کی وجہ سے کئی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب روانہ کیا گیا۔