• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو لچک دکھانے پر مجبور کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا جس پر خطے اور واشنگٹن سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔

دوسری جانب پاکستان میں مختلف طبقۂ فکر کی جانب سے منصوبے پر اختلاف سامنے آیا ہے جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ ہماری دستاویز نہیں ہے، منصوبے میں کچھ اہم نکات شامل نہیں کیے گئے، امریکی دباؤ کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کروا کر اسرائیل کے حق میں خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر پر تبدیلیاں شامل کی ہیں، عرب ممالک اِن ترامیم پر ناخوش ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید