• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز میں تنازعات کے بعد آئی سی سی چوکنا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز میں تنازعات کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چوکنا ہو گیا۔ 

ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کی ہونے والی پریس کانفرنس میں آئی سی سی میڈیا پرسن نے سیاسی اور ہینڈ شیک کے سوالات کرنے سے منع کردیا۔

آئی سی سی کی ہدایت ملنے کے بعد پریس کانفرنس شروع ہوئی جس پر فاطمہ ثناء نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے اچھی تیاری کی ہے، ہماری توجہ صرف کرکٹ پر ہے اور ہم یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ابھی نہیں بتا سکتے، بنگلادیش سے شکست کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہوا، کم بیک کریں گے۔

فاطمہ ثناء نے ایک سوال پر کہا کہ ماضی میں ٹیموں کے ساتھ میل جول ہوتا تھا جو اچھا لگتا ہے لیکن پہلی ترجیح صرف کرکٹ کھیلنا ہے، انہیں اندازہ ہے کہ باہر کیا کچھ چل رہا ہے لیکن وہ اور ان کی ٹیم صرف کرکٹ پر فوکس کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کم عمر میں کپتانی سمیت کئی اعزاز ملے، ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی سپورٹ کرتی ہیں اور ہم سب ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید