• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سٹی میں آپریشن جاری ہے: ترجمان اسرائیلی فوج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جبکہ شہریوں کو بھی واپس آنے سے روک دیا ہے۔ 

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ سٹی کے شہریوں کو واپس آنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سٹی اب بھی خطرناک جنگی علاقہ ہے، اسرائیلی فوجی غزہ سٹی میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اپنی حفاظت کے لیے شمال کی طرف واپس جانے یا اسرائیلی فوجی سرگرمیوں والے علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فلسطینیوں کو واپس آنے سے روکتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ سٹی سے شہری جنوب کی جانب منتقل ہو جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے ردِ عمل کے بعد ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری طور پر عمل شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا تھا گیا کہ اسرائیل اپنی کارروائیوں کو غزہ پٹی میں دفاع میں تبدیل کرے گا جبکہ غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے آپریشن کو بھی روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی ’غزہ امن منصوبہ‘ بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید