• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی ڈی جی خان فنکشنل کرنے کافیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو آئندہ مالی سال سے فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سیکریٹر ی ہیلتھ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈی جی خان کا دورہ کیا۔انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران نے بریفنگ دی۔پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 136 بیڈ کے حامل دل ہسپتال اپریل 2022 تک مکمل کرلیا جائیگا۔منصوبہ پر 4 ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی مشینری اور سامان کی خریداری بھی شروع کردی گئی۔سپشلسٹ ڈاکٹرز اور دیگر آسامیوں کےلئے ایس این ای منظوری کےلئے متعلقہ اتھارٹی کو بھجوادی گئی۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا نوے فیصد انفراسٹرکچر مکمل کرکےعمارت کی فنشنگ شروع کردی گئی ہے سیکرٹریز نےتعمیراتی کام پر پیشرفت مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی آئی ڈیپ کے افسران کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبہ کو بھی دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے نئے گائنی اور او پی ڈی بلاک کے تعمیراتی کام کےلئے آئی ڈیپ رہنمائی کرے۔ سیکرٹریز نے ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیاایم ایس ڈاکٹر نجیب اور دیگر نے بریفنگ دی ۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور محمد اجمل بھٹی نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی موجودگی،صفائی اور دیگر معاملات چیک کئے۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان میں تعمیر ہونے والے 6 جدید ترین ماڈیولر آپریشن تھیٹرز دسمبر 2021 تک ہر حال میں مکمل کئے جائیں ۔
تازہ ترین