• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال اور احسن کے مالدیپ میں سیر سپاٹے ، تصاویر و ویڈیوز مقبول

حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف، منال خان اور احسن محسن اکرام کی جوڑی مالدیپ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔

منال اور احسن مالدیپ کے خوشگوار نظاروں سے لطف اندوز ہوتے اپنی سیلفیز بھی شیئر کررہے ہیں۔


دونوں ہنی مون کے لیے 28 ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوئے تھے لیکن تب انہوں نے اپنی منزل سے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے یہ راز فاش کیا کہ وہ ہنی مون منانے مالدیپ پہنچے ہیں۔


احسن اور منال مالدیپ کے معروف سیاحتی مقامات کی سیر میں مصروف ہیں اور مداحوں کو بھی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے اپنی خوشیوں میں شریک کر رہے ہیں۔

منال خان نے اپنے مالدیپ کے دورے کے دوران مختلف کھیل کھیلتے بھی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔


احسن محسن کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں کو کچھ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’جنت میں لنچ‘  تحریر کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

تازہ ترین