• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال اور احسن نے ہنی مون کیلئے کس جگہ کا انتخاب کیا؟

حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے ہنی مون کے لیے مالدیپ کا انتخاب کیا ہے۔

مالدیپ کو سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے کیونکہ مالدیپ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں زیر سمندر ریستوران قائم کیے گئے ہیں جہاں انواع و اقسام کے کھانوں اور مشروبات سے تواضع کی جاتی ہے۔

 مالدیپ کے جزائر سیاحوں کے لیے جنت ارضی کا درجہ رکھتے ہیں اسی لیے دنیا بھر سے ہر سال دس لاکھ سیاح یہاں آتے ہیں اور یہی مالدیپ کی آمدن کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

 احسن محسن اکرام اور منال خان مالدیپ کے خوبصورت مناظر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کررہے ہیں۔

اس سے قبل منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احسن خان کی کچھ تصویریں شیئر کی تھیں۔

منال خان اور احسن محسن نے اپنی پوسٹس کے کیپشن میں یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ ہنی مون کے لیے کہاں جارہے ہیں اب انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر یہ راز فاش کیا ہے کہ وہ دونوں مالدیپ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

تازہ ترین