• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر آئے دن مشہور شخصیات سے ملتے جُلتے چہروں کے چرچے رہتے ہیں، اس بار انٹرنیٹ صارفین اپنی پسندیدہ اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل دیکھ کر حیران نظر آ رہے ہیں۔


سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر علینہ رائے نامی لڑکی کی ویڈیو اور تصویروں کے خوب چرچے ہیں، ہزاروں فالوورز رکھنے والی علینہ رائے ہوبہو کترینہ کیف جیسی نظر آ تی ہیں۔


علینہ رائے کی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موجود ویڈیوز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے شوق بھی کترینہ کیف والے ہی ہیں۔


کترینہ کیف کی ہمشکل علینہ رائے نے اپنے اکاؤنٹ پر خوب ٹک ٹاک اور ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہوئی ہیں جن کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ علینہ رائے اور کترینہ کیف میں 19 بیس کا بھی فرق نہیں ہے۔

تازہ ترین