• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیقہ اوڈھو کا تیسری شادی سے متعلق انکشاف

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ دو شادیوں کی مسلسل ناکامی کے بعد تیسری شادی کیلئے انہوں نے ڈاکٹر ثمر کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

ایک ویب انٹرویو میں پہلی مرتبہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ10 برس تک چلنے والی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

اداکارہ نے اپنی مسلسل دو شادیوں میں ناکامی کے بعد تیسری شادی کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر ثمر کو انہوں نے خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

53 سالہ عتیقہ اوڈھو کے مطابق شادی کے فیصلے کے بعد ہم نے خاموشی سے نکاح کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نکاح ہوا تو اس میں ثمر اور میرے بچوں ، نواسے نواسیوں سب نے شرکت کی اور جب میرا نکاح پڑھایا جارہا تھا اس وقت میرا نواسہ میری گود میں تھا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کیونکہ انہیں زندگی میں 3 بار محبت کرنے کا موقع ملا۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو جون 2012 میں ثمر علی خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر ثمر علی خان  2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین