پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ہارمونیم بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آسکر ایوارڈ کی خواہشمند، پاکستانی ڈراموں میں مختلف اقسام کے کردار نہایت خوبصورتی سے نبھانے والی اداکارہ سونیا حسین آج کل ماڈلنگ اور فوٹو شوٹس پر خوب توجہ دے رہی ہیں ۔
سونیا حسین آئے دن اپنے نئے فوٹو شوٹس سے لی گئی خوبصورت تصویریں بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اسی سلسلے میں سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں لال جوڑے میں زمین پر بیٹھے ہارمونیم بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سونیا حسین نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک خوبصورت غزل کا مصرع بھی لکھا ہے جو کہ کچھ یوں ہے، ’دکھاؤ نہ یہ عیشواء ناز ہم کو، سکھاؤ نہ الفت کے انداز ہم کو۔‘
سونیا حسین نے اپنے اس فوٹو شوٹ کے لیے چولی اور لہنگا پہنا ہوا ہے، سونیا حسین کی چولی چھوٹی ہونے کے سبب اُنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔