حکومت نے 25 سرجیکل آلات کی برآمد پر کم سے کم قیمت کی شرط ختم کردی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کردی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد کنندگان جس قیمت پر چاہیں سرجیکل آلات برآمد کرسکیں گے۔
اس سے قبل 25 سرجیکل آلات کیلئے ایکسپورٹ کی کم سے کم قیمت کی شرط عائد تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفکچررز ایسوسی ایشن کی درخواست پر شرط ختم کی گئی۔