کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے 10ایرانی باشندوں کو گرفتار کر کے تین مقدمات درج کر لئیے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا جو پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے پاکستانی دستاویزات بنانے میں کامیاب ہو گئے تھے اور پاکستانی سفری دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان سے قطر جانے کے لیے تیار تھے۔