کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شر کت کے لئے حکومت سے این او سی مانگ لیا۔فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ جمعے کو لاہور میں ایونٹ کی تیاری، اور دیگر امور کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیں گے۔ فیڈریشن نے بھارتی ویزے کے حصول کے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ٹور نامنٹ کے لئے ٹیم کا تر بیتی کیمپ کراچی میں لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کی وجہ سے قومی ٹیم کو بیرون ملک سیریز کے لئے نہیں بھیجا جاسکتا جبکہ کووڈ کے باعث کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ پی ایچ ایف قومی جونیئر ہاکی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چند روز میں کرے گی جس کے دوران سینئراور جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ جونیئر ورلڈ کپ 25 نومبر سے بھارت میں ہوگا۔