راولپنڈی (اے پی پی)سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کی سربراہی میں آپریشن کے دوران مری عدالت سے اغواء ہونے والا مغوی نعمان کو رات گئے بازیاب کروا لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مری عدالت سے اغواء ہونے والے مغوی نعمان کو رات گئے بازیاب کروالیا،سی پی او محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز نے مری میں بازیاب مغوی نعمان سے ملاقات کی،ایس پی صدر کامران عامر اور اے ایس پی مری مغوی کی بازیابی کے آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہےجبکہ لڑکی کووقوعہ کے وقت ہی مری پولیس نے اغواء کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا تھاجسے د ارالامان بھجوایا جا چکا ہے، مری پولیس نے وقوعہ کے وقت جانفشانی سے لڑکی کو مغویوں کے چنگل سے چھڑایا تھا، گزشتہ روز وقوعہ کے بعد سے مغوی نعمان کی بازیابی کے لئے سینئر افسران کی نگرانی میں مسلسل آپریشن جاری رہا،واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔