• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ہزاروں افراد کا اجتماع، گیارہ مطالبات پیش کردیئے

کراچی (جنگ نیوز)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جمعرات کو ʼگوادر کو حق دو کے عنوان کے تحت ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں گوادر میں غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے، مقامی ماہی گیروں کو سمندر میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے، مچھلیوں کے غیر قانونی شکار روکنے اور پانی کی فراہمی سمیت گیارہ مطالبات کئے گئے۔گوادر شہر کے وسط میں شہداء جیونی چوک پر منعقدہ جلسے میں ماہی گیروں، مزدوروں ، سماجی و سیاسی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسے کی قیادت گوادر سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے اندر مطالبات حل نہ ہوئے تو نومبر میں گوادر میں صوبے کی تاریخ کا بڑا دھرنا دینگے اور انتظامی مشنری کو جام کردینگے۔

تازہ ترین