• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر نے سارہ خان کی پھول کے ساتھ نئی تصویر شیئر کر دی

پاکستان کے معروف  گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ و خوبرو اداکارہ سارہ خان کی ایک نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ خان بہت جَلد ماں بننے والی ہیں، فلک شبیر سارہ خان کی آج کل شاپنگ مالز میں اپنے آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ کرتے ہوئے تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو پھول یا پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے بھی کافی ویڈیوز شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

اسی سلسلے میں فلک شبیر نے سارہ خان کی ایک اور نہایت خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوی پر شیئر کی ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان لال گلاب کا پھول تھامے بیٹھی ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے تصویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

اس تصویر کو سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی اس اسٹوری کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کو خوب دعائیں دی جا رہی ہیں اور اِن سے محبت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس خوبصورت جوڑی کے مداح صرف عام عوام نہیں بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بھی فین ہیں۔

تازہ ترین