• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے نئی تصویریں شیئر کردیں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنی خوبصورت نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے اُنہیں ’کیوٹ مومی‘ قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان بہت جَلد ماں بننے والی ہیں اور آج کل اُنہیں شاپنگ مالز میں اپنے بجائے اپنے آنے والے ننھے مہمان کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ خان کے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر بھی اُن کی نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔


سارہ خان نے گزشتہ شام اپنے مداحو ں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں سیاہ لباس پہنے تصویروں کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سارہ خان تصویروں میں کافی اچھے موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

اُن کی یہ تصوریں مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

 سارہ خان کے مداحوں کا اُن کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سارہ خان بہت ’کیوٹ مامی‘ ہیں۔

تازہ ترین