جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم 7 ایرانی باشندوں کو 4 روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان کومختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان ایجنٹوں کی ملی بھگت سے پاکستانی دستاویزات بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ایرانی باشندے پاکستانی سفری دستاویزات کی بنیاد پر قطر جانا چاہتے تھے۔
ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کیس سے متعلق نادرا کے اعلیٰ افسران اور ملازمین کے خلاف تفتیش جاری ہے۔