بالی ووڈ خان سیف علی خان کی صاحبزادی اور خوب رو اداکارہ سارہ علی خان نے’ اک بے وفا‘ کا تذکرہ کردیا۔
سارہ علی خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی شعر بھی تحریر کیا۔
اداکارہ نے شعری کے ساتھ دل ، مرہم اور آگ کے ایموجی بھی شیئر کیے۔
سارہ علی خان نے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ اک بے وفا کے زخموں پر ، مرہم لگانے ہم گئے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ مرہم کی قسم ، مرہم نہ لگا، مرہم کی جگہ مر ہم گئے‘۔
سارہ علی خان سوشل میڈیا سائٹ پر بہت پاپولر ہیں،انسٹا گرام پر ان کے مداحوں( فالوورز) کی تعداد تقریباً سوا 35 ملین ہے۔