• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان کو این او سی مل گیا، ویزوں کیلئے درخواست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شر کت کےلئے بھارتی ویزے کی درخواست دے دی ہے۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے ایونٹ کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان کو 23ستمبر کو دو ای میلز موصول ہوئیں۔ پہلی میں ایونٹ کے مقام اور انعقاد کی تصدیق کی گئی جبکہ دوسری میل میں ویزا بتایا گیا کہ 24ستمبر ویزے کی خواست کے لئے آخری تاریخ ہے ۔ بھارت کے ویزا پراسیسنگ قوانین کے تحت 60 دن کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ اسی روز ہی بتایا گیا کہ 24 ستمبر ویزا درخواست کے لئے آخری تاریخ ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ ای میل 18ستمبر کو بھیجی گئی تھی جوکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ملی ہی نہیں ۔ ہم نے فوری طور پر ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام اورصدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نریندربترا سے اس معاملہ پر بات کی۔

تازہ ترین