گوادر(نمائندہ دنگ)گوادر میں سی پیک کا پہلا منصوبہ مکمل ہوگیا۔پاک چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں چینی سفیر Nong Rong نے بھی ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ انسٹیٹیوٹ پاک چین ستر سالہ دوستی کی ایک نشانی ہے،منصوبہ 10ملین ڈالر کی لاگت سے 20مہینے کی مختصر ترین مدت میں تیار کیا گیا ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ اینڈ ووکیشنل ادارے میں جدید قسم کے آلات اور مشینری موجود ہے جہاں گوادر سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین فنی تعلیم اور ہنر سکھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ کے طالبعلموں کونہ صرف مفت رہائش بلکہ اسکالر شپ بھی دی جائیگی۔اس موقع چائینہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤشنگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطےکیلئے بہترین ادارہ ہے جو خطے کی فنی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔