اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوجوان سڑکوں پر ہیں، والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل انہیں نہیں چھوڑا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تین سال میں جھوٹ، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے سوا قوم اور نوجوانوں کو آپ نے دیا کیا ہے؟ ،عمران صاحب تین سال میں آپ نے نوجوانوں کو یکساں طور پر بے روزگار کیا ہے۔