راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)حکومت عوام کے لیے درد سر بن چکی ہے، لگتا ہے عمران خان اپوزیشن کا نہیں بلکہ عوام کا احتساب کر رہے ہیں، آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پی پی پی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے سیکرٹری ریکارڈ ایونٹ پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ محمد علی منہاس سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ انہون نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر اندھیری گلی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ادھر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کرکے غریب دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جارہا ہے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان آئے گا ۔