• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کوچنگ کا پرانا انداز نہیں چاہیے، رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ اب روایتی اور پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا، کھلاڑیوں کے کھیلنے کے طریقے کو بدلنے کی شدید ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز کو اگلے سیزن میں فارغ کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔

کوچز کے ساتھ اجلاس میں رمیز راجا نے کوچز کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز کا اب قومی ٹیم کی سلیکشن میں بھی کوئی کردار نہیں ہوگا۔

رمیز راجا نے کوچز کو آئندہ سیزن میں ذمے داری دینے سے متعلق کوئی یقین دہانی کرانے سے بھی گریز کیا۔

واضح رہے کہ اس وقت ڈومیسٹک کی چھ ٹیموں کے ساتھ باسط علی، فیصل اقبال، اعجاز احمد جونیئر، عبدالرحمان، شاہد انور اور عبدالرزاق بطور کوچ تعینات ہیں۔

تازہ ترین