• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹینس چیمپئن شپ، عقیل خان سنگلز اور ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سیڈ عقیل خان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح نو ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز اور ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہک کھوکر کو شکست دی۔ تجربہ کار عقیل خان نے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں ارحم عتیق کو شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں ایم عابد نے شہزاد خان کو شکست دی۔ بوائز انڈر 18 کے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی نے امان عتیق کو جبکہ نوفل کلیم نے برکت اللہ کو شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ چیمپئن شپ کے فائنلز ہفتے کو ہوں گے اور اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے مینز سنگلز میں عقیل خان نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر ارحم عتیق کو ایک گیم بھی جیتنے کا موقع نہیں دیا اور باآسانی 6-0, 6-0 سے فتح اپنے نام کی، ایم عابد نے شہزاد خان کو 7-5, 7-5 سے ہرایا۔ ویمنز سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہک کھوکھر 6-0 اور 6-4 سے زیر کیا۔ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں شہزاد خان اور یاسر خان کی جوڑی نے مزمل مرتضیٰ اور مدثرمرتضیٰ کو جبکہ عقیل خان اور ہیرا عاشق کی جوڑی نے ایم عابد اور عثمان رفیق کو شکست دی۔بوائز انڈر18 کے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی نے امان عتیق کو عتیق کو زیرکیا۔ امان نے پہلا سیٹ بآسانی جیتا تاہم مزمل نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نوفل کلیم نے سیمی فائنل میں برکت اللہ کو سخت مقابلے کے بعد  6-4, 2-6, 7-6(1) سے شکست دی۔  
تازہ ترین