کراچی(اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے ریجنل کور آ ڈینٹر اسلم خان نیازی نے انٹر ریجنل اسکولزہاکی چیمپئن شپ میں نواب شاہ ریجن کی عدم شر کت پر اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں جامشورو، سانگھڑ، سکھر اور حیدر آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا مگر نواب شاہ نے شرکت نہیں کی، جس پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن اس ریجن کے خلاف ایکشن لے۔