• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرسکتی، رضا ربانی


سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کاحق نہیں ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ معاملے پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس فوری طلب کیا جائے۔

 پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت اجلاس نہیں بلاتی تو اپوزیشن اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروائے گی۔

سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ کی یہی قسمت رہ گئی ہے کہ اسے اہم قومی سیکیورٹی فیصلوں کی اطلاع غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز یا دیگر ممالک کی پارلیمان کی کارروائی سے ملتی ہے۔

تازہ ترین