• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر میں لڑکی سے 5 لڑکوں کی مبینہ زیادتی

بہاولنگر میں  15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان نے مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ بلیک میل کرکے مجھے ملزمان زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان میرے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین