لندن (آئی این پی)برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے سان ڈیاگو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں ہی ہمت ہار گئے۔انہیں ناروے کے کیسپر رووڈ نے شکست سے دوچار کرکے ایونٹ سے باہر کردیا۔سان ڈیاگو اوپن کا دوسرا راونڈ سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کیلئے آخری راونڈ ثابت ہوا۔انہیں ناروے کے کیسپر رووڈ نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور5-7 اور 4-6 رہا۔ایک اور میچ میں فورتھ سیڈ کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو برطانیہ کے کیمرون نوری کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔