• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں 3 روز مطلع ابر آلود رہنے کے بعد آج بادل چھٹ گئے اور مطلع صاف ہو گیا۔

وادیٔ کوئٹہ میں جمعرا ت سے ہفتے کے روز تک مطلع ابر آلود رہا اور جمعے کو تیز بارش بھی ہوئی جس سے وادی میں خنکی بڑھنے سے موسم معمولی سرد ہو گیا۔

اندرونِ بلوچستان بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ بعض میں جزوی ابر آلود ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ جیوانی میں 40 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ پسنی میں 28، گوادر میں 5، تربت میں 3، بارکھان میں 2 اور اورماڑہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین