• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: کار سوار لڑکا، لڑکی بدسلوکی معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار برطرف


فیصل آباد میں کار سوار لڑکے اور لڑکی سے بدسلوکی کے معاملے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار برطرف کردیے گئے۔

سی پی او کے مطابق فیصل آباد میں کار سوار لڑکے اور لڑکی سے بدسلوکی کے واقعے کی انکوائری مکمل ہوگئی ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔

سی پی او کے مطابق ملزم اہلکاروں کو جیل نہ بھیجنے پر تفتیشی سب انسپکٹر کو بھی برطرف کیا گیا ۔

سی پی او کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن اور اے ایس آئی کی عہدوں سے تنزلی کی گئی جبکہ محرر حمید اور اے ایس آئی کی تنخواہوں میں 2 درجے تنزلی کی گئی۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر کو کار سوار لڑکا اور لڑکی سے تلاشی کے بہانے پولیس اہلکاروں نے بدسلوکی کی تھی۔

تازہ ترین