• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ورلڈکپ،پی ایچ ایف بھارتی ویزوں کے حصول کیلئے پرامید

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستانٹیم کیجونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بھارت سے مثبت اشارے ملے ہیں ، ہم ہر قیمت پر ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے عالمی اور ایشیائی فیڈریشنوں سے رابطے میں ہیں، حکومت پاکستان نے این او سی دے دیا ہے،میزبان فیڈریشن سے بھی رابطے میں ہیں امید ہے کہ پاکستان ٹیم کو بھارت جانے میں دشواری نہیں ہوگی۔ ویزے کیلئےتمام دستاویزات مقررہ وقت پر بھیج دی ہیں،امکان ہے کہ ویزے کے حصول میں مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ پی ایس بی اور حکومت نے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔خالد کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کھیلوں میں اپنا وژن ہے بلا سوچے سمجھےتنقید مناسب نہیں، نئی اسپورٹس پالیسی سے کھیلوں میں اچھی اور مثبت تبدیلی آئے گی۔

تازہ ترین