تہران(آئی این پی ) ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تو پہلے 10ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو بحال کرے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ویانا جائیں گے، امریکا نے اپنے ثالثوں کو یقین دہانی کرا ئی ہے کہ وہ پہلی بار منجمد فنڈز کی بحالی پر غور ضرور کریں گے ۔ ایران وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ سے رابطے کر رہا ہے۔