تفتان( آئی این پی )پاک ایران تفتان بارڈر ایف آئی اےامیگریشن گیٹ سے پیدل آمد و رفت پر پابندی ختم کردی گئی ، پاکستانی تاجروں، طالبعلموں اور ٹرک ڈرائیورز کو ایران جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر ایف آئی اے کی جانب سے باقاعدہ طور پر امیگریشن کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے جسکے بعد پاکستانی شہری ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔ ایرانی حکام نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد 29 جون 2021 کو پاکستانی شہریوں کی ایران داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔