• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیل مہنگی پڑی، پانچ سال قید بھگت چکنے والے کو سپریم کورٹ کا سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کا نوٹس

لاہور(نمائندہ جنگ) پانچ سال قید کی سزا بھگت چکنے والے کو اپیل مہنگی پڑی، سپریم کورٹ نے سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کےلئے نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس مسٹرجسٹس گلزاراحمد ،مسٹرجسٹس اعجازالاحسن ،مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بنچ نے قتل کے مجرم اطہرکی پانچ سال قیدکی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کےلئے نوٹس جاری کردیا۔دوران سماعت فاضل بنچ کے رکن مسٹرجسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ تین بندے قتل اورتین زخمی ہوئے، مجرم کو کم سزا کس قانون کے تحت دی گئی،ٹرائل عدالت کافیصلہ سراسر غلط ہے،کیوں نہ ملزم کی سزا کو بڑھانے کے لئے نوٹس جاری کیا جائے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر ملک جعفر نے عدالت کوبتایا کہ واقعہ میں باپ، بیٹا اور ماں قتل اوردیگر تین افراد زخمی ہوئے۔ٹرائل کورٹ نے تین مجرموں کو سزائے موت اوراپیل کنندہ کو دس سال قید کی سزا سنائی۔

تازہ ترین