تہران (اے ایف پی) ایران میں جوہری توانائی کے ری ایکٹر کو بھاری پانی کی پیداوار سے تبدیل کرکے بجلی بنانے کے ریسرچ مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے اور ایک سال کے اندر اندر اس کا آغاز کردیا جائے گا، یہ بات ایرانی پارلیمنٹ میں توانائی کمیشن کے ترجمان نے بتائی۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران نے مرکازی صوبے میں اراک ریکٹر کو بند کردیا تھا تاکہ یہ ملٹری گریڈ کا پلوٹونیم پیدا نہ کرسکے۔