ملتان، خان پور (نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والا دور ن لیگ کا، کرپٹ حکمران بھاگ جائینگے، اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کی تقدیر بدلنے کیلئے فنڈز دینگے۔ ملتان، مٹھن کوٹ، روجھان، خان پور میں کاکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے 31 فیصد نوکریوں کا کوٹہ رکھا تھا، ہزاروں نوکریاں تیار تھیں لیکن ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کرنے والوں نے ملتان کی عوام سے نوکریوں کا حق بھی چھین لیا ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف نے اس قوم کی خدمت کی ہے، تین سال بدترین انتقام کے بعد نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف 32 پیسہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ۔