پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید1 ہزار 308 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 54 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 634 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 67 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 947 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 45 ہزار 826 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 110 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 78 ہزار 883 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 907 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 96 لاکھ 36 ہزار 52 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 4 ہزار 91 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار 655 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 211 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ60 ہزار 748 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 442 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 33 ہزار 687 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 710 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 841 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 593 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 801 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 929 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 253 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 738 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 992 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 334 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔