• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: کورونا کیسز میں اضافہ، سفری قوانین سخت


نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باعث سفری قوانین سخت کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ آنے والے غیر ملکیوں کے لیے مکمل ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ 17 سال سے زیادہ عمر کے غیر ملکی مکمل ویکسی نیشن کے ساتھ نیوزی لینڈ آ سکیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی قومی ایئر لائن میں یکم فروری سے ویکسی نیشن نہ کروانے والے سفر نہیں کر سکیں گے۔

تازہ ترین