• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کا عمران خان سے 5 سال پُرانی ٹوئٹ پر سوال

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پنڈورا پیپرز کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کو ماضی یاد دلا دیا۔

شرمیلا فاروقی نے عمران خان کا 2016 میں کیا گیا آف شور کمپنیوں سے متعلق ٹوئٹ اب 5 سال بعد شیئر کیا اور ان سے سوال کردیا۔

عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ لوگ عموماً دو وجوہات کی بنا پر آف شور کمپنیاں بناتے ہیں، یا تو اپنی دولت چھپانے کیلئے یا پھر ٹیکس دینے سے بچنے کیلئے۔

شرمیلا فاروقی نے عمران خان کا یہ ٹوئٹ اب پنڈورا پیپرز کے سامنے آنے کے بعد شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کچھ وزراء بھی پنڈورا لیکس میں بے نقاب ہوئے ہیں، کیا وہ انہیں برطرف کریں گے؟

انہوں نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کا اصل امتحان ہے۔

خیال رہےکہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے، صحافتی دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات میں پاکستان سے دی نیوز کے عمر چیمہ اور فخر درانی شریک ہوئے۔

تازہ ترین