• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی معاشی ترقی اور روزگار دینے والی جماعت ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی معاشی ترقی اور روزگار دینے والی جماعت ہے، ہمارے جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، وفاق اور پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت مسلط کی گئی، کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے۔

کوٹلی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کشمیر سے سیاسی رشتہ نہیں نسلوں کا رشتہ ہے، ہر جیالے کے لیے جیل جانا ضروری ہے، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا پھر یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے، پورے پاکستان کو دکھا دیا کشمیر کا بھٹو زندہ ہے، آپ نے دھاندلی کا مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کو قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ ایک بار پھر دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کل صاف شفاف الیکشن کرا دیں، تمام صوبوں اور وفاق میں پی پی کی حکومت ہو گی، پی پی کے جیالے آخری جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں، خان صاحب گرین پاسپورٹ کی عزت کے دعوے کا کیا ہوا، وہ دعویٰ کہ لوگ پاکستان سے روزگار کے لیے باہر آئیں گے، کیا ہوا؟ کشمیر اور پاکستان کے عوام عمران خان سے حساب لیں گے، 10 اکتوبر کو تیر پر ٹھپہ لگا کر کٹھ پتلی سے حساب لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، غریب دشمن اور عوام دشمن حکومت نےاسٹیل ملز کے 10 ہزار خاندانوں اور دیگر 16 ہزار خاندانوں کو بے روزگار کر دیا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ الیکشن کو کافی وقت ہوگیا، نئی حکومت نے آپ کے لیے کیا کیا؟

تازہ ترین