نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت اور انگلینڈ میں ٹھن گئی۔ بھارت نے برطانیہ کی جانب سے بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں آئندہ ماہ شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد اگلے برس برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ بھارتی حکام کے مطابق دوسرے ممالک سے برطانیہ جانے والوں کیلئے قرنطینہ کے قوانین امتیازی ہیں۔ ہاکی انڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ برس جولائی اگست میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز اور چین کے ایشین گیمز جو ستمبر میں ہونگے، صرف 32دن کا وقفہ ہے، برطانیہ کوویڈ سے شدید ترین متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ کھلاڑیوں کو بھیجنے کا خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا ۔ اس سے قبل برطانیہ نے بھارت میں 10 دن کے لازمی قرنطینہ کے سبب جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔