• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار: سیکورٹی فورسز کی چوکی کے قریب دستی بم سے حملہ

خضدار(نامہ نگار) سیکورٹی فورسز کی چوکی کے قریب دستی بم سےحملہ کیا گیا۔ جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب آفیسرز کالونی میں واقع سیکورٹی فورسز کی چوکی کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا ۔جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے واقعےکے فورا بعد مقامی انتظامیہ، پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان جائے وقوعہ پرپہنچے اور جائزہ لے لر تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین