لندن (جنگ نیوز)بچوں سے جنسی رغبت رکھنے کے اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے آزاد کمیشن نے کہا ہے کہ 1950 سے 2020 تک تقریباً 2 لاکھ 16 ہزار بچے فرانسیسی پادریوں اور چرچ کے دیگر اراکین کے ہاتھوں جنسی ہوس کا نشانہ بنے۔امریکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کیتھولک چرچ کے اساتذہ کو ʼپیڈوفائلز (بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے) میں شامل کیا جائے تو متاثرہ بچوں کی تعداد 7 دہائیوں میں 3 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔آزاد کمیشن کے صدر جین مارک ساؤف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2000 کی دہائی کے اوائل تک فرانسیسی کیتھولک چرچ نے متاثرین کے بارے میں گہری اور یہاں تک کہ ظالمانہ بے حسی کا مظاہرہ کیا۔یہ کمیشن 2018 کے آخر میں فرانس میں کیتھولک بشپس نے قائم کیا تھا تاکہ چرچ پر عوامی اعتماد بحال کیا جا سکے۔