• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع قانون کے مطابق ممکن نہیں، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)رہنما پیپلز پارٹی اور ماہر قانون اعتزاز احسن نےکہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع قانون کے مطابق ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع قانون کے مطابق ممکن نہیں۔ چیئرمین نیب مدت ملازمت میں توسیع کے لئے آرڈیننس لایا جاسکتا ہے۔قانون میں ترمیم کے بغیر مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔یہ آئینی عہدہ تو نہیں ہے قانون کے تحت عہدہ ہے آرڈیننس کو آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کریں گے ۔بہت پہلے کہہ چکا ہوں معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا معاملہ سپریم کورٹ جائے گا اور حکومت کو ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔ڈیڈ لاک میں چیئرمین نیب کی توسیع کے لئے آرڈیننس لانا ہوگا۔آرڈیننس کی مدت بھی چار ماہ ہوگی اس کے بعد نیا چیئرمین نیب لانا ہوگا۔ معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا تو وہاں سمجھتا ہوں حکومت کو شکست ہوگی ۔

تازہ ترین