راولپنڈی (نمائندہ جنگ)پنجاب بار کونسل کی صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری جنید اختر کھوکھر کو اینٹی کرپشن کمیٹی ضلع راولپنڈی کا چیئرمین نامزد کر دیا ہے جبکہ 2خواتین سمیت چھ وکلاء اس کمیٹی کے ممبر ہونگے، پنجاب بار کونسل کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے صوبائی چیئرمین غلام مصطفی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسز جویریہ عنبرین قریشی، نوزمین اختر، محمد افضل جدون، وقاص خان، سردار ساجد حسین اور سلیمان خان ممبرز ہونگے، نوٹیفکیشن کی نقول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، ڈی سی او، سی پی او راولپنڈی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن اور جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔