لاہور(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کی عدالت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف شہباز شریف کی درخواست پر ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 22اکتوبر تک ملتوی ہوگئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے، عدالت میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب دعویٰ پر جواب جمع کرا دیا گیا تھا،شہباز شریف کی جانب سے ایڈووکیٹ سعد صبغت اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔