• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار سے متجاوز


پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 453 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 840 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 32 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 395 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 82 ہزار 894 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 343 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 872 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 90 ہزار 424 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 77 لاکھ 41 ہزار 79 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 61 ہزار 869 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 471 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 34 ہزار 647 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 744 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 212 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 613 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 930 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 930 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 299 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 739 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 26 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین