وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی حقیقت ہے، ہم نے سانحات سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنی ہے۔
اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کلائمیٹ چینج سے نمٹنے کے لیے بجلی کی پیداوار کا 10 سالہ پلان بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلان کے تحت کاربن سے پاک قابلِ تجدید توانائی ذرائع سے بجلی بنے گی، ان قابلِ تجدید ذرائع سے 80 فیصد بجلی پیدا کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے 10 بلین ٹری منصوبہ شروع کیا ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنائیں گے۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزاسٹرز سے نمٹنے کے لیے ہمیں عالمی تجربات سے بھی سیکھنا ہے۔