• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ چینی نہیں گورا سرٹیفکیٹ و ویکسین درست مانتا ہے: اسد عمر

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا گورا سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک ہیں۔

یہ بات وفاقی وزیر، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے چینی اور دیگر سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک نہیں ہیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے یہ فیصلہ امریکا اور یورپ میں جعلی سرٹیفکیٹ کے شواہد ملنے کے باوجود کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ چین کی کورونا وائرس کی ویکسین عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے منظور شدہ ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کا یہ فیصلہ صحت سے متعلق احتیاطی طور پر کیا گیا ہے یا یہ نو آبادیاتی ذہنیت کے اثرات ہیں؟

تازہ ترین